کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق بلے باز محمد یوسف نے کیلنڈر ایئر میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اپنا ریکارڈ بابر اعظم کے ہاتھوں ٹوٹتا دیکھنے کی دلچسپ خواہش کا اظہار کر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ


تفصیلات کے مطابق محمد یوسف نے 2006ءکے دوران 11 ٹیسٹ میچز میں 1788 رنز بناتے ہوئے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا تھا جو اب تک قائم ہے اور سٹیو سمتھ، ویرات کوہلی، جو روٹ جیسے بلے باز بھی اس ریکارڈ کو توڑنے کے قریب بھی نہیں پہنچ سکے ہیں تاہم محمدیوسف کا کہنا ہے کہ وہ یہ ریکارڈ بابراعظم کے ہاتھوں ٹوٹتا دیکھا چاہتے ہیں۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جب ان سے پوچھا گیا کہ وہ کس بیٹسمین کے ہاتھوں یہ ریکارڈ ٹوٹتا ہوا دیکھنا چاہتے ہیں تو انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان اور مایہ ناز مڈل آرڈر بلے باز بابراعظم یہ ریکارڈ توڑیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں