بھارتی کرکٹ ٹیم کےسابق مڈل آرڈر بلےباز اور موجودہ کمنٹیٹر سنجے منجریکر بھی پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابراعظم کے مداح نکلے جن کا کہنا ہے کہ مجھے بابراعظم کو ایکشن میں دیکھنا بہت پسند ہے۔ تفصیلات کے مطا بق ایک شوکے دوران گفتگو کر تے ہوئے سنجے منجریکر نے کہا کہ


دورہ آسٹریلیا نے بابر اعظم کی ٹیسٹ کر کٹ میں بہتری میں اہم کردار ادا کیا تھا اور اس کے بعد انہوں نے پلٹ کر نہیں دیکھا اور اب مزید اوپر کی طرف جا رہے ہیں، میں ان کے کیرئیر کا بغور جائزہ لے رہا ہوں۔

سنجے منجریکر کا کہنا ہے کہ مجھے بابراعظم کو ایکشن میں دیکھنا بہت پسند ہے۔ انہوں نے کہا کہ بابر اعظم نے گزشتہ چند سالوں میں اپنا لوہا منوایا ہے،

وہ اب ٹی ٹونتی اور ونڈے میں نمبر ون رینکنگ پر ہیں اور مجھے لگتا ہے کہ وہ دن دور نہیں جب وہ ٹیسٹ میں بھی نمبر ون پر ہوںگے،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں