کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کلدیپ یادیو نے پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان وسیم اکرم کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ میرے کیرئیر کے آغاز میں لیجنڈ وسیم اکرم کا بہت اہم کردار رہا ہے۔
کلکتہ نائٹ رائیڈرز کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق بھارتی باﺅلر کلدیپ یادیو نے لیجنڈ کرکٹر وسیم اکرم کی تعریف کی اور اعتراف کیا کہ ان کے کیرئیر کے آغاز میں وسیم اکرم نے ایک اہم کردار ادا کیا۔
انہوں نے کہا کہ وسیم اکرم مجھ سے باﺅلنگ کے حوالے سے تو زیادہ بات چیت نہیں کر تے تھے لیکن انہوں نے مجھے کھیل کے ذہنی پہلو کیساتھ ساتھ دباؤ کی صورتحال سے نمٹنا سکھایا۔ انہوں نے مجھے مختلف حالات کا مختلف طریقوں سے سامنا کرنا سکھایا ہے، وسیم اکرم نے مجھے یہ بھی سکھایا جب کوئی بلے باز آپ پر دباؤ ڈالتا ہے تو آپ کو ایسی صورتحال میں کیا کرنا چاہیے۔
کلدیپ یادو نے مزید کہا کہ وسیم اکرم کی حس مزاح بھی اچھی ہے اور ان کے ساتھ وقت گزارنا کافی اچھا رہا۔ میں میچز کے دوران ڈگ آؤٹ میں ان کے ساتھ بیٹھتا اور اس وقت کی صورتحال کے حوالے سے ان سے سوالات کرتا تھا کہ آپ نے اس طرح کی صورتحال میں کیا کیا ہوگا۔