کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارتی کرکٹ ٹیم کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر نے آل ٹائم ٹاپ فائیو آل راﺅنڈرز میں 1992ءکے ورلڈ کپ کے سب سے بہترین آل راﺅنڈر کو بھی شامل کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سچن ٹنڈولکر نے


تفصیلات کے مطا بق سچن ٹنڈولکر نے دنیا کے ان بہترین پانچ آل راﺅنڈرز کے بارے میں بتایا ہے جنہیں کر کٹ کھیلتا دیکھ کر وہ بڑے ہوئے اور پھر ان کیساتھ یا خلاف کھیلنے کا موقع بھی ملا۔ انہوں نے کہا ہے ”میں دنیا کے ٹاپ فائیو آل راﺅنڈرز کو کھیلتا دیکھ کر بڑا ہوا ہوں جن میں سے ایک کیساتھ میں کھیلا بھی ہوں جن کا نام کپل دیو ہے۔ اس فہرست میں دوسرے نمبر پر عمران خان ہیں جن کیخلاف میں اپنے پہلے دورہ پاکستان میں کھیلا۔“ انہوں نے کہا ہے کہ ”تیسرے نمبر پر سر رچرڈ ہیڈ لے آتے ہیں جن کیخلاف مجھے نیوزی لینڈ کے دورے کے دوران کھیلنے کا موقع میسر آیا اور پھر آسٹریلیا دورہ آسٹریلیا میں میلکم مارشل اور این بوتھم کیخلاف کھیلا۔ تو میری نظر میں یہ ٹاپ فائیو آل راﺅنڈرز ہیں جنہیں بچپن میں کھیلتے دیکھتا تھا اور پھر ان کیساتھ یا خلاف کھیلنے کا موقع بھی ملا۔ اور یہ اس دور کے بہترین آل راﺅنڈرز تھے

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں