کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان ناصر حسین نے دنیا کے ان پانچ بہترین کرکٹرز میں پاکستان کے مایہ ناز لیجنڈ کھلاڑی کو بھی شامل کیا ہے جنہیں وہ کھیلتے دیکھنا پسند کریں گے۔


تفصیلات کے مطابق ناصر حسین سے جب پوچھا گیا کہ وہ ماضی اور موجودہ کرکٹرز میں سے اب بھی کن کو کھیلتے دیکھنا پسند کریں گے تو انہوں نے کہاکہ ویسٹ انڈیز کے لیجنڈ بلے باز برائن لارا، انگلینڈ کے سابق کپتان ڈیوڈ گوور اور سعید انور کا نام لیا۔ انہوں نے کہا کہ ” جہاں تک آنکھوں کو بھلا لگنے کی بات ہے تو سعید انور آف سائیڈ پر عمدہ شاٹس کھیلتے تھے جبکہ آج کل میں برائن لارا کی کچھ پرانی ویڈیوز بھی دیکھ رہا ہوں اور وہ کیا ہی زبردست بیٹنگ کرتے تھے، ایسا لگتا تھا کہ وہ ہر مرتبہ ہی ہدف حاصل کرنے میں کامیاب ہو جائیں گے۔“ انہوں نے کہا کہ ”میں اپنے بچپن کے ہیرو ڈیوڈ گوور کو کیسے بھول سکتا ہوں، مجھے لیسسٹر شائر کیخلاف بہت پرانا ایک میچ یاد ہے جس دوران میں کور پوائنٹ پر فیلڈنگ کر رہا تھا اور اس سے پہلے کہ میں اپنی جگہ سے ہلتا وہ گیند کو باﺅنڈری سے باہر پھینک دیتے تھے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں