کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کر کٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان مائیکل اتھرٹن بھی پاکستان ٹی 20 کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کی صلاحیتوں کے معترف ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان کا کہنا ہے کہ
بابر اعظم صلاحیتوں سے مالا مال اوران دنوں بھرپورفارم میں بھی ہیں، میری خواہش ہے کہ انہیں جولائی میں میزبان انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں ایکشن میں دیکھوں، یہاں آ کر کھیلنا برصغیر کے کرکٹرز کیلئے بڑا امتحان ہوتا ہے جبکہ گزشتہ 2،3 سال سے انگلش کنڈیشنز بہت مشکل ہو چکی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈیوک کی گیند زیادہ سوئنگ ہوتی ہے، میں سمجھتا ہوں کہ ان حالات میں یہ دورہ پاکستانی بیٹسمینوں کیلئے کڑا امتحان ہو گا، بابر اعظم اس چیلنج کا سامنا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ سابق انگلش کپتان نے یہ بھی کہا کہ 2009 کے واقعے کے باعث پاکستان میں 7 یا 8 سال بین الاقوامی کرکٹ نہیں ہوئی، ہر نقطہ نظر سے پاکستانیوں کے لیے متحدہ عرب امارات میں کرکٹ کھیلنا آسان نہیں تھا،پاکستانی کھلاڑی مسلسل گھروں سے دور رہتے اور خالی میدانوں میں کرکٹ کھیلتے تھے۔ اب غیر ملکی کھلاڑی پاکستان سپر لیگ فائیو کے مقابلوں سے بہت لطف اندوز ہوئے، پاکستان میں کرکٹ کی واپسی دیکھ کر اچھا لگ رہا ہے، تمام غیرملکی کھلاڑی جان گئے ہیں کہ وہ اب پاکستان میں محفوظ ہیں۔