کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان مائیکل اتھرٹن کا ماننا ہے کہ پاکستان میں اس چیز کا نہ ہونا بہترین فاسٹ باﺅلرز پیدا ہونے کی سب سے بڑی وجہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مائیکل اتھرٹن نے


مائیکل اتھرٹن نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ ”مجھے نہیں معلوم کہ عملی طور پر پاکستان بہترین باﺅلرز کیسے پیدا کرتا ہے لیکن مجھے شبہ ہے کہ اس کا تعلق کرکٹ کے ناقص انفراسٹرکچر کیساتھ ہے۔ زیادہ سے زیادہ بہترین بلے باز پیدا کرنے کیلئے آپ کو بہت سی سہولیات، انفراسٹرکچر کوچز اور سسٹم کی ضرورت ہوتی ہے لیکن میرے خیال سے ایک باﺅلر کبھی بھی اور کہیں سے بھی ابھر سکتا ہے اور شائد یہی وجہ ہے کہ پاکستان نے اب تک بہت سے شاندار باﺅلرز پیدا کئے۔ انہوں نے کہا کہ ”یقینا پاکستان نے بہت سے اچھے بلے باز بھی پیدا کئے مگر حالیہ وقتوں میں ان کی اصل طاقت اور گہرائی وکٹ حاصل کرنے والے باﺅلرز، فاسٹ باﺅلر اور ناقابل فہم سپنرز ہیں جنہوں نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو دوسروں سے ممتاز کر رکھا ہے۔ واضح رہے کہ مائیکل اتھرٹن پاکستان سپر لیگ فائیو کیلئے پاکستان میں موجود تھے جنہوں نے پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی سے متعلق ایک ڈاکیومنٹری پر کام کیا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں