کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان ٹیم کے سابق آف سپنر سعید اجمل نے انگلینڈ کے 2012 کے دورے کے دلچسپ کہانی بیان کی ہے۔ ایکسپریس نیوز پر گفتگو کرتے ہوئے سعید اجمل کا کہنا تھا کہ جب دورہ شروع ہوا تو ٹیم مینجر نے مجھ سے کہا کہ


سعید کوئی ایسی بات چھوڑوکہ انگلینڈ کی ٹیم پریشان ہوجائے۔ جس پرمیں نے یہ بیان دیا کہ میرا ‘ تیسرا’ آرہا ہے۔ انگلش کھلاڑی سمجھے یہ کوئی نئی ڈیلیوری ہے مگرمیں اپنے تیسرے بچے کی بات کررہاتھا کہ جو پیدا ہونے والا تھا۔ سعید اجمل کا کہنا تھا میں نےاس سیریزمیں 24 وکٹیں لیں تھیں، ناصر حسین تک مجھ سے پوچھتے رہے کہ یہ تیسراکیا ہے اورکب آرہا؟

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں