کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق لیگ سپنر مشتاق احمد نے اپنی شادی کی دلچسپ کہانی مداحوں کے ساتھ شیئرکردی۔ نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے بتایا کہ میں نے پسند کی شادی کی لیکن


اس میں والدین کی مرضی بھی شامل تھی، میری اہلیہ سے شادی سے پہلے ملاقات کی کہانی بھی بہت ہی دلچسپ ہے، ایک عشائیے پر وقار یونس اور عاقب جاوید بھی میرے ساتھ تھے تو

ایک خاتون ان سے آٹو گراف لے رہی تھیں، میں نے اس خاتون سے کہا کہ میں بھی تو کھلاڑی ہوں، آپ میرا آٹو گراف بھی تو لیں تو بس یہیں سے ہمارے درمیان دوستی کا آغاز ہوا اور

پھر ہماری شادی ہو گئی۔ مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان میں 45 فیصد افراد والدین کی مرضی سے شادی کرتے ہیں اور 55 فیصد پسند کی شادی کرتے ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں