کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
رمیز راجہ نے مایہ ناز سابق آل راﺅنڈر عبدالرزاق کیساتھ پیش آنے والا انتہائی دلچسپ واقعہ سنایا۔ انہوں نے بتایا کہ آج سے تقریباً 10 سال پہلے عبدالرزاق نے انگلینڈ میں انگلش ٹیم کیخلاف زبردست کارکردگی دکھائی تھی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی بھی قرار دیا گیا۔
مین آف دی میچ کا ایوارڈ دینے کی انعامی تقریب سے قبل ہی میں ڈریسنگ روم میں گیا اور ان سے پوچھا کہ انگریزی آپ انگریزی میں بات کرنا چاہیں گے یا اردو زبان کو ترجیح دیں گے تو انہوں نے کہا کہ
میں انگریزی سیکھ رہا ہوں لہٰذا آپ انگریزی زبان میں ہی سوال کریں اور اس دوران ہم نے سوالات اور ان کے جواباب کا تبادلہ بھی کر لیا اور جب عبدالرزاق مین آف دی میچ کا ایوارڈ لینے کے بعد میرے پاس آئے تو
میں نے پہلا سوال کیا جو کچھ یوں تھا ”آپ بہت اچھا کھیلے اور اس پر آپ بہت خوش ہوں گے؟“ انہوں نے جواب میں بس اتنا ہی کہا ”ہاں!“ اب میں ان کی اگلی بات کا انتظار کرنے لگا کیونکہ
ریہرسل کے دوران انہوں نے کچھ اور بھی کہا تھا مگر انہوں نے اچانک مائیک میں ہی پنجابی زبان میں کہا ”چلو ہُن اگلا سوال وی پچھ لوو“۔ عبدالرزاق کے ایسا کہنے پر میں ہکا بکا رہ گیا اور اپنے سوال ہی بھول گیا۔