کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے اپنی آپ بیتی کتاب ’’گیم چینجر ‘‘ میں ذاتی زندگی سےمتعلق بھی دلچسپ واقعات بیان کیے ہیں جس میں ان کی جوانی کے دور کےقصے بھی شامل ہیں۔ کرکٹ کے نئے دنوں کا ذکر کرتے ہوئے آفریدی نے


کتاب میں لکھا ہےکہ شروع سے ہی پارٹی کرنے کا شوق تھا، دورہ آسٹریلیا میں نائٹ کلب گیا تو ساری رات لڑکی سے باتیں کیں۔ آفریدی نے دل ٹوٹنے کاواقعہ شیئر کر تے ہوئے لکھاکہ 90 کی دہائی میں

ایک لڑکی سے فون پربات کرتا تھا، اس دور میں موبائل نئے تھے اور بہت مہنگے تھے۔ اس لڑکی کی آواز سننے کیلئے پیسے بھی بہت اڑائے اور کئی مہینوں تک فون پر بات کرنے کے بعد

ملنے کاپلان بنایا۔ شاہد آفریدی نے ڈراپ سین لکھا کہ جب ملاقات ہوئی تووہ لڑکا نکلا جو لڑکی بن کرمجھ سے باتیں کرتا تھا، اس وقت مجھے بہت شرمندگی ہوئی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں