کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی کرکٹ ٹیم کا فخرشاہد آفریدی میں مداحوں کی جان بستی ہے۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ لالا کے مداح صرف پاکستان میں ہی نہیں بلکہ دنیابھر میں موجود ہیں۔ ان کے دنیا بھر میں غیرملکی مداحوں کی تعداد لاکھوں میں ہے۔
معروف اداکارہ ریشم نےسوال کیا کہ ‘کیا آپ چاہتے ہیں کہ بیٹیوں میں سے کوئی کرکٹ کھیلے؟’ تو لالا نے جواب میں کہا کہ ‘انہیں کرکٹ کا شوق بہت زیادہ ہےلیکن ایک گھر کا ماحول ہوتا ہے،
ہمارا پٹھانوں کا کلچر ہوتا ہےکہ بیٹیوں کا اس جانب رجحان نہیں ہوتا۔ انہوں نے سوالیہ انداز اپناتے ہوئے بات کو جاری رکھا اور کہا کہ ‘میں سمجھتا ہوں کہ ہماری خواتین کھانےبہت اچھا بناتی ہیں تو وہ
کھانے وانے ہی کھلاتی رہیں اپنےمردوں کو تو زیادہ اچھا نہیں ہے؟’ یعنی شاہد آفریدی نے یہ واضح کردیا کہ ان کے مطابق بہتر ہے کہ بیٹیاں روایت کو ہی اپنائیں۔