کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لائیک کریں شکریہ
مایہ ناز کرکٹر شاہدآفریدی کی تیز ترین سنچری کو کرکٹ کے مداح آج بھی یاد کرتے ہیں لیکن آپ کو یہ سن کر حیرت ہو گی کہ یہ سنچری شاہد آفریدی نے بھارت کے لیجنڈ بلے باز سچن ٹنڈولکر کے بہترین بیٹ کےساتھ بنائی تھی۔
یہ بیٹ ان تک کیسے پہنچا؟ اس کا جواب شاہد آفریدی نے اپنی کتاب میں دے دیا ہے۔ کتاب میں ایک جگہ وہ لکھتے ہیں کہ ”میری تیز ترین سنچری میں ایک انڈین ٹچ میں موجود تھا۔
نیروبی میں اس روز سعید انور اور سلیم الہٰی اوپننگ کرنے گئے اور 60کے سکور پر سلیم الہٰی آؤٹ ہو گئے۔ ان کے بعد تیسرے نمبر پر میں بیٹنگ کے لیے گیا اور میرے ہاتھ میں جو بیٹ تھا وہ کسی اور کا نہیں بلکہ
سچن ٹنڈولکر کا بیٹ تھا۔“ شاہد آفریدی لکھتے ہیں کہ ”سچن ٹنڈولکر نے یہ بیٹ وقار یونس کو دیا تھا اور ان سے درخواست کی تھی کہ
وہ اس بیٹ کو سیالکوٹ لے جائیں اور وہاں سے اس جیسا ایک بیٹ بنوا کران کے لیے لائیں۔ سیالکوٹ سپورٹس کی مصنوعات کے لیے دنیا بھر میں مشہور ہے،
چنانچہ سچن ٹنڈولکر بھی وہاں سے بیٹ بنوانا چاہتے تھے۔ وقار یونس نے ان سے بیٹ لے لیا اور جب میں سلیم الہٰی کے آؤٹ ہونے کے بعد بیٹنگ کے لیے جانے لگا تو
انہوں نے ٹنڈولکر کا وہ بیٹ مجھے دے دیا۔ میں نے جا کر پہلی بال روکی اوردوسری پر چھکا دے مارا۔ اس کے بعد مجھے نہیں یاد کہ کیا ہوتا رہا۔
میرے سامنے جو بال جس طرح آتی میں اسے میرٹ پر کھیل رہا تھا۔ جو بال ہٹ کے قابل ہوتی، میں اس کے ساتھ وہی سلوک کرتا جا رہا تھا۔‘