کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے خاتون کے ہاتھوں میک اپ کرانے کی تصاویر کے معاملے کی وضاحت کر دی۔ ویب سائٹ ’اردو نیوز‘ سے گفتگو کر تے ہوئے شاہد آفریدی نےکہا ہے کہ


جس خاتون کے ساتھ ان کی تصاویر آئی ہیں وہ ایک میک اپ آرٹسٹ ہیں، انہوں نےمیرا ایک کمرشل کیلئے میک اپ کیا تھا۔ آفریدی نے کہا کہ عمومی طور پر ان کا میک اپ مرد

میک اپ آرٹسٹ کر تے ہیں لیکن اس روز دستیابی نہ ہونے کی وجہ سے خاتون نے ان کا میک اپ کیا۔ انہوں نے کبھی ٹی وی پر خود کو فرشتہ ثابت کر نے کی کوشش نہیں کی،

تصویر دیکھ کر جس کا جو دل کر تا ہے کہہ سکتا ہے ، یہ اس کا حق ہے۔ خواتین کے کرکٹ کھیلنے کے حوالے سے شاہد آفریدی ن کہا کہ


ان سے ایک بار مذاق میں سوال پوچھا گیا تھا جس پر انہوں نے بھی مذاق میں کہہ دیا تھا کہ لڑکیاں کھانا بنا تے ہی اچھی لگتی ہیں۔ یہ سب والدین کی مرضی ہے کہ

وہ اپنی بیٹیوں کو جو مرضی سپورٹس کھلائیں، میرا ان باتوں سے کیا تعلق، مجھے بس یہ پتہ ہونا چاہیے کہ میری بچیوں کی تربیت کیسی ہو رہی ہے اور یہی میرے لیے اہم ہے۔

خیال رہے کہ کچھ روز پہلے شاہدآفریدی کی ایک خاتون میک اپ آرٹسٹ کے ساتھ تصاویروائرل ہوئی تھیں جن پر انہیں سوشل میڈیا پرتنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں