کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہنا ہے کہ دنیا میں کوئی کھلاڑی ایسا نہیں ہے جو کھیل کے دوران دبائو کا شکار نہ ہو، مختلف کھلاڑیوں کو مختلف اوقات میں دبائو کا سامنا کرنا پڑتا ہے، مگر


بڑا کھلاڑی وہی کہلاتا ہے جو دباؤ دور کرنے میں کامیاب ہو جائے۔ اپنی صلاحیتوں پر مکمل اعتماد کرنا ہی دبائو دور کرنے کا بہترین طریقہ ہے۔ وہ پختہ ذہن اور خود اعتمادی کے ساتھ میدان میں اترتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ میں اپنی باری کے انتظار میں انہیں دبائو کا سامنا کرنا پڑے تو وہ ڈریسنگ روم میں موجود ساتھی کھلاڑیوں اورسپورٹس سٹاف سے گفتگو شروع کر دیتے ہیں۔

وہ میدان میں اترنے سے قبل زیادہ دیر چپ نہیں بیٹھ سکتے۔ انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل سطح پر کوئی بھی ٹیم آسان نہیں ہوتی، انگلینڈ کے خلاف انگلینڈ میں سیریز آسان نہیں ہوگی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں