کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
ہرکوئی جانتا ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم دنیا کی ایک ایسی کرکٹ ٹیم ہے جس کے بارے میں کوئی پیشن گوئی نہیں کی جاسکتی- یہ ٹیم کھیل کے میدان کب کیا کارنامہ انجام دے گی؟اس کے بارے میں کوئی اندازہ بھی نہیں لگا سکتا-


گزشتہ چند سالوں کے دوران پاکستان کرکٹ ٹیم نے کئی اتارچڑھاؤ دیکھے ہیں- لیکن کچھ بھی پاکستان کرکٹ ٹیم کئی ایسے حیران کن عالمی اعزازات کی مالک ہے

جنہیں حاصل کرنے کی خواہش دنیا کے ہر کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی میں موجود ہے- آئیے ہم آپ کو پاکستان کرکٹ ٹیم کے ان ورلڈریکارڈز کے بارے میں بتاتے ہیں جو ہمارے لیے باعثِ فخر ہیں-

ون ڈے کرکٹ میں سب سے زیادہ،چھکے لگانے کا ریکارڈ شاہدآفریدی کے پاس ہے-

سال 2006 کے دوران ٹیسٹ میچوں میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز محمد یوسف کے پاس ہے- انہوں نے اس سال 1788 رنز بنائے- اس کے علاوہ اسی سال انہوں نے ٹیسٹ میچوں میں سب سےزیادہ سنچریاں بنانے کا ریکارڈ بھی اپنے نام کیا- سال 2006 کے ٹیسٹ میچوں میں انہوں نے 9 سینچریاں بنائیں-

سال 1997 میں ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ ثقلین مشتاق نے 69 وکٹیں لے کر اپنے نام کیا-

ون ڈے انٹرنیشنل اورٹیسٹ میچوں میں ہیٹ ٹرک کرنے کا ریکارڈ دو پاکستانی کھلاڑیوں کے پاس ہے- وسیم اکرم اور محمد سمیع دونوں ہی یہ اعزاز رکھتے ہیں-

جلال الدین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں میں سب سےپہلے ایک ساتھ تین کھلاڑی آؤٹ کرنے والے باؤلر تھے- انہوں نے یہ اعزاز 1982 میں حاصل کیا-

ایک ہی گراؤنڈ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ پاکستانی باؤلر وسیم اکرم کےپاس ہے- انہوں نے شارجہ کے گراؤنڈ میں 77 میچوں میں 122 وکٹیں لے کر یہ ریکارڈ قائم کیا-

ایک ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں کپتان ہوتے ہوئےسب سے زیادہ وکٹیں لینے کا ریکارڈ وقار یونس کے پاس ہے- انہوں نے 2001 میں 36 رنز دے کر انگلینڈ کے 7 کھلاڑی آؤٹ کیے-

جاوید میانداد کومسلسل نصف سنچریاں بنانے کا اعزاز حاصل ہے- انہوں نے 1987 میں مارچ سے لے کر اکتوبر تک مسلسل 9 نصف سینچریاں بنائیں-

ایک روزہ میچوں میں بغیر کسی سینچری کےسب سے زیادہ نصف سینچریاں بنانے کا ریکارڈ مصباح الحق کے پاس ہے- انہوں نے یہ ریکارڈ 42 نصف سینچریاں قائم کرکے اپنے نام کیا-

سب سے زیادہ طویل ترین ٹیسٹ اننگ کھیلنے کا اعزاز لٹل ماسٹر حنیف محمد کے پاس تھا- انہوں نے1958 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 970 منٹ تک بیٹنگ کی-

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں