کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں، شکریہ
پاکستان میں کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد پائی جاتی ہےجس میں ہر عمر کے افراد موجود ہیں- اس کی وجہ یہ بھی ہے کہ پاکستان کی کرکٹ ٹیم کا شمار دنیا کی بہترین ٹیموں میں ہو تا ہے-
اسے بہترین ٹیم بنانے کا سہرا چند مایہ ناز پاکستانی کھلاڑیوں کے سر ہے جن کے پرستار دنیا بھر میں موجود ہیں- یوں تو اپنے پسندیدہ پاکستانی کھلاڑیوں کےبارے میں بہت کچھ جانتے ہوں گے لیکن ہم آج آپ کو چند امیر ترین پاکستانی کرکٹرز کے بارے میں بتائیں گے-
عمر گل
عمر گل پاکستان کرکٹ ٹیم کے ایک مقبول ترین فاسٹ میڈیم باؤلر ہیں- انہیں ٹی ٹونٹی میں دوسرے سب سے زیادہ وکٹ لینے والے باؤلر کا اعزازبھی حاصل ہے- ایک اندازے کے مطابق عمر گل کے اثاثوں کی مالیت 2 ملین ڈالر ہے-
عمر اکمل
عمر اکمل 26 مئی 1990 کولاہور شہر میں پیدا ہوئے- یہ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے معروف بیٹسمین ہیں اور کئی مرتبہ بہترین کارکردگی مظاہرہ کر چکے ہیں- عمر اکمل کے اثاثوں کی مالیت 4.6 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے-
فواد عالم
فواد عالم پاکستان کرکٹ ٹیم کے بائیں ہاتھ سے کھلینے والےبیٹسمین ہیں- فواد عالم 8 اکتوبر 1985 کو کراچی میں پیدا ہوئے- فواد عالم نے متعدد ایک روزہ مچز تو کھیلے لیکن
انہوں نے اب تک صرف 5 ٹیسٹ میچ کھیلے ہیں جن میں انہوں نے 650 رنز اسکور کیے- فواد عالم کے اثاثوں کی مالیت 6 ملین ڈالر بتائی جاتی ہے-
محمد حفیظ
محمد حفیظ پاکستانی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین ہیں اس کےعلاوہ یہ ٹی ٹونٹی ٹیم کے کپتان بھی رہ چکے ہیں- محمد حفیظ 17 اکتوبر 1980 کو سرگودھا شہر میں پیدا ہوئے- محمد حفیظ کے اثاثوں کی مالیت 23 ملین ڈالر ہے-
شاہد آفریدی
شاہد آفریدی کا شمار دنیا کے پر کشش کرکٹرز میں کیا جاتا ہے- انہیں لالا اور بوم بوم آفریدی بھی کہا جاتا ہے- ان کے لاکھوں فین ہیں جس کی وجہ ان کی شاندار پر فارمنس ہے-
یہ پاکستان کے سب سےمقبول ترین کرکٹر بھی ہیں- ایک اندازے کے مطابق شاہد آفریدی کے اثاثوں کی مالیت 30 ملین ڈالر ہے-
عمران خان
پاکستان کے سب سے امیر ترین کرکٹر درحقیقت پاکستان کے موجودہ وزیراعظم عمران خان ہیں- عمران خان اپنے دور کے بہترین کھلاڑی ہونےکے علاوہ
پاکستانی کرکٹ ٹیم کے کپتان بھی تھے- ان کی کپتانی میں ہی پاکستان نے پہلی بار 1992 میں ورلڈ کپ جیتا- عمران خان کے اثاثوں کی مالیت 60 ملین ڈالر ہے-