کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
افغانستان کرکٹ ٹیم کے مایہ نازنوجوان لیگ سپنر راشد خان کو ورلڈ کلاس باﺅلر بنانے میں پاکستان کےمایہ ناز سابق کپتان اورچیف سلیکٹر انضمام الحق کے کردار کا انکشاف ہوا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق افغان کرکٹ ٹیم کے
راشد خان نے بتا یا ہے کہ ایک نیٹ سیشن کے دوران انضمام الحق سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مجھے صرف ایک ٹی 20 باﺅلرسمجھا جاتا ہے اور میں زیادہ فارمیٹس کیئے موزوں بھی نہیں ہوں۔
میری اس بات پر انضمام الحق شدیدغصے میں آ گئے اور مجھ سے وعدہ کیا کہ جب تک میں کوچ ہوں، تمہیں مستقل طور پر ٹیم میں شامل رکھا جائےگا۔ راشد خان نے بتایا کہ
انضمام الحق نے مجھے کہا کہ آپ ایک اہم کھلاڑی ہیں اورٹیم میں مستقل کھلاڑی کی حیثیت سے کھیلیں گے۔ راشد خان اس وقت تینوں فارمیٹس میں اپنے ملک کی نمائندگی کر رہے ہیں۔