کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
بھارت کےمعروف سابق کرکٹر یووراج سنگھ نے انٹرنیشنل کرکٹ کو خیرآباد کہنے کے بعد ٹوئٹر کامیدان سنبھال لیا ہے اور شعیب اختر کی ٹویٹ کا ایسا مزاحیہ جواب دیا ہے آپ بھی ہنسی سے لوٹ پوٹ ہو جائیں گے .
شعیب اختر نے کہا کہ ”باﺅنسر گیم کا حصہ ہیں لیکن جب بھی کوئی باﺅلر کسی بلے باز کو سر پر باﺅنسر مارتا ہے اور وہ گر جاتا ہے تو اخلاقیات کا تقاضہ یہ ہے کہ باﺅلر بلے باز کے پاس جائے اور اس کی خیریت دریافت کرے.
میں ہمیشہ وہ پہلا شخص ہوا کرتا تھا جو ایسے موقع پر بلے باز کے پاس جایا کرتا تھا.“یووراج سنگھ نے شعیب اختر کی اس ٹویٹ پر مزاح سے بھرپور ایسا جواب دیا کہ
ٹوئٹر پر ہنسی کاطوفان آ گیا، یووراج سنگھ نے لکھا ”ہاں! آپ بلے باز کے پاس جاتے تھے لیکن آپ کے حقیقی الفاظ یہ ہوا کرتے تھے کہ امید ہے تم ٹھیک ہو گے میرے بھائی کیونکہ ابھی چند اور باﺅنسر بھی آنے والے ہیں.“