کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستانی امپایر علیم ڈار کسی تعارف کےمہتاج نہیں، علیم ڈار اورشہد کی مکھیاں، انہیں جنوبی افریقہ اور سری لنکا کے درمیان کھیلے جانے والے میچز کی نگرانی کے فرائض انجام دینےکے لیے جنوبی افریقہ جا نا پڑا.
اس وقت ان کی انگریزی واجبی سی تھی. جوہانس برگ کے تیسرے ایک روزہ میچ کے دوران وہ اسکوائر لیگ پر کھڑے ایمپائرنگ کر رہے تھے کہ بلےباز کا کھیلا گیا شاٹ،
گراؤنڈ کے باہر لگے ہوئےدرخت پر لگے شہد کی مکھیوں کےچھتے سے ٹکرایا. علیم ڈار نے دیکھا کہ مکھیوں کا جھنڈ گراؤنڈ میں آ رہا ہے. انہیں کھلاڑیوں کو خبر دار کر نے کے لیے
انگریزی کے الفاظ نہیں مل رہے تھے. انہوں نےگھبراہٹ کے عالم میں پنجابی زبان میں ہی چلا کر کہا، اوئے لمبے پے جاؤ سارے، یہ کہہ کو وہ خود بھی میدان میں لیٹ گئے.