کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
سابق آسٹریلوی فاسٹ باﺅلر گلین میگراتھ نےایک روزہ میچوں کے 5 بہترین باﺅلرز کی فہرست میں پاکستان کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز سابق کپتان اور فاسٹ باﺅلر وسیم اکرم کو شامل کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطا بق


ایک انٹرویو کے دوران بات کرتے ہوئے میگراتھ نے اپنے بہترین باﺅلرز کی فہرست سامنے رکھی جس میں پاکستان کی طرف سے سب سے زیادہ 502 وکٹیں حاصل کرنے والے سوئنگ کے سلطان

وسیم اکرم کو پہلے نمبر پررکھا ہے۔ سابق آسٹریلوی کھلاڑی نے ہم وطن بریٹ لی کو بھی اپنی بہترین باﺅلرز کی فہرست میں شامل کیا۔ میگراتھ کی بہترین بولرز کی فہرست میں سری لنکا کے

چمندا واس بھی موجودہیں۔ میگراتھ نے بہترین باؤلرز کی فہرست میں اپنے دورکے بہترین اور شہرہ آفاق باﺅلرز سری لنکا کے سابق سپنر مرلی دھرن اور جنوبی افریقہ کے شان پولاک کو بھی شامل کیا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں