کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کےکپتان کین ولیم سن بھی پاکستان ٹی 20 ٹیم کے کپتان بابر اعظم کےدیوانے نکلے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق کین ولیم سن نے کہا ہے کہ بابر اعظم کی کور ڈرائیو اوربیک فٹ پنچ تو


تفصیلات کے مطا بق کین ولیم سن نے کہا تھا کہ بابر اعظم کی کور ڈرائیو اوربیک فٹ پنچ بہت خوبصورت ہے،دیکھنے میں لطف آتا ہے ان کی بیٹنگ دیکھنے میں مزہ آتا ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ بین الاقوامی کرکٹ میں بابر اعظم کی بیٹنگ دیکھ کر بہت اچھا لگتا ہے انہیں رنز کی شدیدبھوک ہے جس کی وجہ سے وہ لمبی اننگز کھیلتے ہیں۔

واضح رہے کہ اس سے قبل بھی ماضی کے کئی نامور کھلاڑیوں کے علاوہ موجودہ کرکٹرز بھی بابر اعظم کی بے حد تعریف کر چکے ہیں اور ان کا موازنہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی کیساتھ کیا جا تاہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں