کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
شاہد خان آفریدی کے جہاں پوری دنیا میں مداح موجودہیں وہیں وہ دیگر ممالک کے بہت سےکھلاڑیوں کیساتھ بھی دوستانہ تعلقات رکھتے ہیں اور ان میں بھارتی کھلاڑی بھی شامل ہیں جس کا واضح ثبوت ویرات کوہلی
واضح ثبوت ویرات کوہلی کی وہ شرٹ ہےجو انہوں نے شاہد آفریدی کو تحفے کے طور پر بھیجی۔ ایک کالم میں شاہد خان آفریدی نے واقعہ سنایا جو ایک طرح سےلطیفہ ہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ”بھارتی ٹیم کے دورہ پاکستان کے دوران میں نے تمام بھارتی کھلاڑیوں کو کراچی میں اپنے گھر بلایا۔ ہم نے مہمان نوازی کیلئے خاص ’پٹھانی طرز‘ کا کھانا تیار کیا،
جودنبے اورمٹن کےگوشت پر مشتمل تھا۔ جب کھانا لگایا گیا، تو کمرے میں مکمل طور پر خاموشی چھا گئی اور میرے بھارتی دوست ایک دوسرےکا منہ دیکھنے لگے۔
اس موقع پر مجھے احساس ہواکہ میرے معزز بھارتی مہمان اس طرح کے کھانے نہیں کھاتے۔ ان میں سے کئی سبزی خور تھے اور اس وجہ سے ہمیں فوری طور پر دال اور سبزی پیش کرنا پڑی۔