کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
اگر پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ دیکھی جائے تو وہ بہت ہی شاندار نظر آتی ہے، بڑے بڑے کھلاڑی اس دھرتی نے پیدا کیے ہیں، ایسے کھلاڑی بھی شامل ہیں جنہوں نے شاندار گیم ہونے کے باوجود اپنا کیریئرتباہ کر لیا۔
اس لسٹ میں کئی باؤلر اور بیٹسمین بھی شامل ہیں، اگر بات کی جائے تو، عمر اکمل اور احمد شہزاد نے ویرات کوہلی کے ساتھ ہی اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، مگر
ویرات کوہلی اپنی کرکٹ کے ساتھ سنجیدہ تھےاور آگے نکل گئے۔ عمر اکمل کسی وقت ہر بندے کے پسندیدہ کھلاڑی ہوا ککرتے تھے، مگر انہوں نے کرکٹ کی بجائے دوسری سرگرمیوں پر زیادہ توجہ دی،
جس کی وجہ سے وہ کرکٹ سے آوٹ ہو گئے، احمد شہزاد پاکستان کے واحد کھلاڑی ہیں جنہوں نے تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنا رکھی ہیں، اگر یہ دونوں کھلاڑی تھوڑی سی بھی کرکٹ کے اوپر توجہ دیتے، تو آج ویرات کوہلی ان کے سامنے کچھ نہ ہوتا۔