کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز سابق کپتان شاہد خان آفریدی نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہےکہ انہیں اپنے کیرئیر کے دوران ویسٹ انڈیز کےلیجنڈ بلے باز برائن لارا کو باﺅلنگ کراتے ہوئے مشکل پیش آئی.
تفصیلات کےمطابق شاہد خان آفریدی نےایک انٹرویو میں کہاکہ ”برائن لارا کو باﺅلنگ کراتے ہوئے بہت مشکل پیش آئی. میں نے انہیں چند ایک مرتبہ آﺅٹ کیا ہےلیکن جب بھی انہیں باﺅلنگ کراتا تھا تو
میرے دماغ میں یہی بہت رہتی تھی کہ وہ اگلی گیند پر مجھے چوکا ماریں گے. ان کا مجھ پر اثرتھا اور میں انہیں کبھی بھی پراعتماد طریقے سے باﺅلنگ نہیں کرا سکا.“ شاہد آفریدی نے
مزید کہا کہ ”وہ ایک ورلڈ کلاس بلےباز تھے اور اپنے دور کے بہترین سپنرز پر بھی بازی لے جاتےتھے حتیٰ کہ مرلی دھرن کو بھی وہ نہیں بخشتے تھے.“