کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
جنوبی افریقہ کرکٹ ٹیم کےمایہ ناز فاسٹ باﺅلر ڈیل سٹین نےاعتراف کیا ہے کہ میں نے بابر اعظم کی صلاحیتوں کا غلط اندازہ لگایا. تفصیلات کے مطابق 2018ء کے دورہ جنوبی افریقہ کےدوران سنچورین ٹیسٹ کی پہلی اننگز میں
بابر اعظم نےڈیل سٹین کی 31 میں سے 10 گیندوں کو باﺅنڈری کی سیر کرائی جبکہ کیپ ٹاﺅن میں کھیلےگئے دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں انہوں نے 29 بالز میں 5 گیندوں پر باﺅنڈریز لگائیں.
ڈیل سٹین نے اس حوالے سےکہا کہ مجھے خوشی ہے کہ بابر نے جارحانہ انداز میں بیٹنگ کی، میں نے ہی ان کی صلاحیت کا غلط اندازہ لگایا تھا، انہوں نے چند انتہائی شاندار ڈرائیو شاٹس کھیلے،
میں نے انہیں الگ قسم کی ڈیلیوری کی مگر انہوں نے اس کا بھی بہتر انداز میں سامنا کیا. سٹین نےمزید کہا کہ وہ پی ایس ایل کےسیزن 6 کے دوران پاکستانی میزبانی سے بہت زیادہ لطف اندوز ہوئے.