کرکٹ سے جڑی ہر خبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
اداکارہ ماہرہ خان کا کہنا ہے کہ وہ پشاورزلمی سے نہ صرف پیار کرتی ہیں بلکہ اس کے ساتھ وفادار بھی ہیں اسی لیے وہ گزشتہ تین سالوں سے اسی ٹیم سے وابستہ ہیں۔ کرکٹ میں جیت کی لگن اور خوشی ہوتی ہے ،


میچ کے دوران میزبان زینب عباس سے گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے کہا کہ وہ کرکٹ دیکھ رہی ہیں اور جب انہوں نے گراؤنڈ میں آکر میچز دیکھنا شروع کیے تو انہیں احساس ہوا کہ

اس موضوع پر فلم بنانی چاہیے۔ کرکٹ میں جیت کی لگن اور خوشی ہوتی ہے ، جس طرح کھلاڑی جیتنے کیلئے جان لڑاتے ہیں وہ قبل دید ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ وہ کرکٹ پر بارہواں کھلاڑی فلم بنارہی ہیں۔

پسندیدہ کھلاڑی کے حوالے سے پوچھے گئے سوال پر ماہرہ خان نے کہا کہ پشاور زلمی کی ٹیم میں شعیب ملک جیسے بڑے کھلاڑی بھی موجود ہیں لیکن انہیں حیدر علی پسند ہیں اور وہ ان کی بڑی فین ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں