کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے محمد حفیظ نے انکشاف کیا ہے کہ مجھے 2019ءکے ورلڈکپ میں احساس ہوا کہ ہم پاکستانی پاور ہٹنگ نہیں کرتے اور
پر ویسٹ انڈیز میں لیگ کھیلنے کے دوران دیکھا کہ تمام بلے باز پاور ہٹنگ کی بہت زیادہ پریکٹس کرتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے
محمد حفیظ نے کہا کہ 2019ء میں یہ سوچا کہ ہم باقی ٹیموں سے پیچھے کیوں رہ جاتے ہیں کہ وہ ساڑھے تین سو رنز بھی آرام سے کر جاتی ہیں لیکن ہم ابھی تک 260 سے 270 پر پھنسے ہوئے ہیں
جبکہ ورلڈکپ 2019ء میں یہ محسوس کیا کہ ہم پاکستانی اپنی تکنیک پر تو بہت کام کرتے ہیں لیکن پاور ہٹنگ کی پریکٹس بالکل بھی نہیں کرتے اور جب کیریبین پریمیر لیگ (سی پی ایل) کھیلنے کیلئے ویسٹ انڈیز گیا تو دیکھا
سی پی ایل کھیلنے کیلئےویسٹ انڈیز گیا تو دیکھا کہ وہاں کے جتنے کھلاڑی ہیں وہ چھکے مارنے کی پریکٹس بہت کرتے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ وہ لمبے لمبے چھکے مارتے ہیں۔
محمد حفیظ نے کہا کہ یہ سب کچھ دیکھنے کے بعد میں نے محسوس کیا کہ اگر میں نے اپنی کرکٹ کو مزید بہتر کرنا ہے تو پھر مجھے پاور ہٹنگ پر کام کرنا ہو گا اور پھر میں نے
پریکٹس شروع کر دی، تکنیکی رینج کے ساتھ پاور ہٹنگ کو بڑھایا اور پھر جب میں نے گالف کھیلنا شروع کی تو یہ احساس ہوا کہ آپ کا وائیڈر پیس ہونا اور گیند کو آخر تک دیکھنا
کتنا اہم ہوتا ہے، گالف کی وجہ سے مجھے بہت فائدہ ہوا کیونکہ یہ کرکٹ کیساتھ بہت زیادہ ملتی جلتی ہے اور نتائج سب کے سامنے ہیں۔ کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں