کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کسی بھی کھلاڑی کیلئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ وہ اپنے ملک کیلئے 100 ٹیسٹ میچ کھیلے اور دنیا میں چند ہی ایسے پلیئرز ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے 100 ویں میچ میں سینچری سکور کی جن میں پاکستا ن کے دو لیجنڈ کھلاڑیوں کے نام بھی آتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق دنیا ئے کرکٹ میں ایسے صرف 9 ہی کھلاڑی ہیں جنہوں نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں 100 سکور بنا کر یہ دنیا کا اہم ترین اعزاز اپنے نام کر رکھاہے،

ان پلیئرز میں پاکستان کے انضمام الحق اور جاوید میاں داد کا نام بھی شامل ہے جنہوں نے ہر میدان میں قومی ٹیم کا سر فخر سے بلند کیا۔ اس فہرست میں سب سے پہلا نمبرانگلینڈ کے

کولن کائوڈرے ‘ کا ہے جو دنیا کے پہلے بیٹسمین ہوئے ہیں جنہوں نے اپنے 100 ویں میچ میں سینچری بنائی ، انہوں نے یہ کارنامہ آسٹریلیا کے خلاف ایشز ٹیسٹ سیریز کے تیسرے میچ میں انجام دیا تھا ۔

اس فہرست میں دوسرا نمبر پاکستان کے جاوید میاں داد کا ہے جنہوں نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میچ میں بھارت کے خلاف شاندار 145 رنز کی اننگ کھیلی جس کی بدولت پاکستان بھارت کے خلاف میچ میں 699 رنز پر مشتمل پہاڑ کھڑا کرنے میں کامیاب ہوا۔

تیسرے نمبر پر ویسٹ انڈیز کے’ سر گورڈن ‘ ہیں جو کہ باولرز کا بھرکس نکالنے میں اپنی الگ ہی شہرت رکھتے تھے ، انہوں نے اپنا 100 واں میچ انگلینڈ کے خلاف کھیلا اور 149 رنز کی اننگ کھیل کر ٹیم کی کامیابی کو یقینی بنایا تھا ۔

چوتھے نمبر پر’ ایلک سٹیورٹ ‘ انگلینڈ کے دوسرے بیٹسمین ہیں جو کہ یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں ، انہوں نے ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنا 100 واں میچ کھیلتے ہوئے 105 رنز بنائے تاہم میچ بے نتیجہ رہا۔

پانچویں پوزیشن پاکستان کے مایہ ناز سابق کپتان اور لیجنڈکھلاڑی انضمام الحق کے پاس ہے اور وہ بھی جاوید میاں داد کی طرح اپنے 100 ویں میچ میں سینچری سکور کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں ، انضمام الحق نے بھارت کے خلاف میچ میں 184 رنز کی یادگار اننگ کھیل کر بھارتیوں کے چھکے چھڑا دیئے تھے ۔

آسٹریلیا کے ’رکی پونٹنگ ‘ اس فہرست میں چھٹا نمبر حاصل کیے ہوئے ہیں اور وہ دنیا کے واحد بیٹسمین ہیں جنہوں نے اپنے 100 ویں ٹیسٹ میچ کی دونوں اننگز میں سینچری بنائی ، انہوں نے 120 اور 143 رنز کی اننگ کھیل کر یہ اعزاز حاصل کیا ۔

جنوبی افریقہ کے کھلاڑی ’ گریم سمتھ ‘ بھی اس فہرست میں موجود ہیں جنہوں نے انگلینڈ کے خلاف 131 رنز بنا کر 100 ویں ٹیسٹ میچ میں سینچری بنانے کا اعزاز حاصل کیا ۔

جنوبی افریقہ کے سابق کپتان ہاشم آملہ نے سری لنکا کے خلاف میچ میں اپنے 100 میچز مکمل کیے اور ساتھ ہی 134 رنز کی اننگ داغ کر بہترین کھلاڑیوں کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں ۔

انگلینڈ کے کھلاڑی جوئے روٹ اپنے 100 ویں میچ میں اب تک سب سے زیادہ سکور کرنے والے کھلاڑی ہیں جنہوں نے ایک نہیں بلکہ ڈبل سینچری ماری ، انہوں نے یہ اعزاز چنئی میں بھارت کے خلاف اپنا 100 واں ٹیسٹ کھیلتے ہوئے 218 رنز کی اننگ کھیل کر حاصل کیا۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں