کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
اس میں کوئی شک نہیں ہے کہ شاہد آفریدی اور عبدالرازق کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کو کوئی اچھا آل راؤنڈر نہیں مل سکا۔ پاکستان کرکٹ ٹیم میں اب اچھے آل راؤنڈر کی کمی ہے، جو کہ اچھی باؤلنگ اور اپنی پاورہٹنگ سے پاکستان کرکٹ ٹیم کو میچ جتوا سکے۔


ٹی ٹونٹی کرکٹ ورلڈ کپ قریب ہے، اس وقت پاکستان کو 2 سے 3 پاورہٹر کی ضرورت ہے۔ اس وقت عبدالرازق ڈومیسٹک کرکٹ میں چھائے ہوئے ہیں، وہ ڈومیسٹک کرکٹ میں

خیبر پختونخوا کی کوچنگ کر رہے ہیں، انہوں اپنی کوچنگ سے کمال کر دیا ہے۔ ان کی کوچنگ کی بدولت خیبر پختونخوا نے نیشنل ٹی ٹونٹی کپ، قائد اعظم ٹرافی اور پاکستان ون ڈے کپ

اسی سال اپنے نام کیا ہے، اور ان کی ٹیم خیبر پختونخوا نے بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا۔ عبدالرازق نے کل میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ تین کھلاڑی عماد وسیم، فہیم اشرف اور


حسن علی میرے حوالے کریں، میں 3 سے 4 ہفتوں میں انہیں پاؤرہٹر بنا دوں گا۔ یہ کوئی مشکل کام نہیں ہے ان کا کہنا تھا کہ ان تین کھلاڑیوں میں پوٹینشل مو جود ہے، فہیم اشرف اور حسن علی اس وقت اچھی فارم میں ہیں،اور اچھی،ہٹنگ کر رہے ہیں،

اگر ان کے اوپر تھوڑی اور توجہ دی جائے تو، یہ اچھےہٹر اور آل راؤنڈر بن سکتے ہیں۔ حسن علی نے قائدِ اعظم ٹرافی میں شاندار کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے، اور فہیم اشرف نے نیوزی لینڈ اور اب ساؤتھ افریقہ کے خلاف اچھی پرفارمینس دیکھائی ہے، عماد وسیم کے اندر بھی،ہٹنگ کی صلاحیت موجود ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں