کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
گزشتہ روز بابر اعظم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جب مجھے کین ولیم سن اور ویرات کوہلی کے ساتھ کمپیئر کیا جاتا ہے ہے تو مجھے بہت خوشی ہوتی ہے۔ کیونکہ دونوں کھلاڑی
دنیا کے نمبر ون کھلاڑی ہیں، اور ان کی بیٹنگ تکنیک سب سے بہتر ہیں۔ میں خوشی محسوس کرتا ہوں، جب ان سٹار کھلاڑیوں کے ساتھ میرا نام لیا جاتا ہے،
بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ میں ان دونوں سٹار کھلاڑیوں سے سیکھنے کی کوشش کرتا ہوں، تاکہ میری بیٹنگ تکنیک مزید بہتر ہو سکے۔ ساؤتھ افریقہ کے دورے کے حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھا کہ
ساؤتھ افریقہ ایک ٹف ٹیم ہے، ان کے ساتھ کافی کانٹے دار مقابلے ہوں گے، ساؤتھ افریقہ کو ہارانے کیلئے ہم پوری حکمت عملی کے ساتھ اتریں گے۔ بابر اعظم نے اس بات پر بھی خوشی کا اظہار کیا کہ وہ اپنے ملک میں کپتانی کے فرائض سر انجام دیں گے۔۔