کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے باز عمران نذیر نے کہا ہے کہ جب میں بیمار ہوا تو اس برے وقت میں عبدالرزاق نے بہترین دوست کا کردار ادا کیا۔ تفصیلات کے مطا بق نجی ٹی وی کے پروگرام میں
عمران نذیر نے کہا ہے کہ بیماری کے سبب میری ساری جمع پونجی علاج پر خرچ ہو گئی، اس برے وقت میں ٹیسٹ آل راﺅنڈر عبدالرزاق نے بہترین دوست کا کردار ادا کیا، انہوں نے کبھی نہیں پو چھا،
پیسے کب لوٹاؤ گے، بس کہا کتنے پیسے کی ضرورت ہے، اور بھجوا دیئے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب ملک کیساتھ بڑا اچھا وقت گزرا لیکن افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑتا ہے کہ
جب برا وقت آیا تو شعیب ملک نے مڑ کر پوچھا بھی نہیں کہ تم کس حال میں ہو۔ ان کا کہنا تھا کہ کھلاڑی کے کیریئر میں اتارچڑھاؤ آتے ہیں اور اس عرصے میں اس کے بہترین دوست ہی
اس کا سہارا بنتے ہیں، اور وہ خوش قسمت ہیں کہ شاہد افریدی، عبدالرزاق، اظہر زیدی اور رانا نوید الحسن جیسے لوگ مشکل وقت میں ان کیساتھ کھڑے رہے۔