کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان کرکٹ ٹیم کے جارح مزاج بلے بازعمران نذیر نےکہا ہےکہ شاہد آفریدی نے میری بیماری کے دنوں میں جو کچھ میرے لئے کیا، اس پر میں ان کا بے حد مشکور ہوں۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے

عمران نذیر نے انکشا ف کیا کہ شاہد آفریدی کو جب میری بیماری کا پتہ چلا تو انہوں نے مجھے فون کیا اور کہا کہ میرا منیجر آپ سے رابطہ کرے گا، پھر انہوں نے جو کیا، اس کیلئے ان کا بے حد مشکور ہوں۔

انہوں نے مزید کہا کہ بیماری کے دنوں میں عبدا لرزاق نے بہترین دوست کا کردار ادا کیا، انہوں نے کبھی نہیں پوچھا، پیسے کب لوٹاؤ گے، بس کہا کتنے پیسے کی ضرورت ہے، اور بھجوا دیئے۔

اس میں کوئی شک نہیں کہ شعیب ملک کیسا تھ میرا بہت ہی اچھا وقت گزرا مگر میرے برے د نوں میں انہوں نے مڑ کر پوچھا بھی نہیں کہ کس حال میں ہو۔

عمران نذیر نے کہا ہے کہ میں نے دوبارہ کرکٹ شروع کی تو عاقب جاوید نے فون کر کے کہا کہ آپ ہمارے ساتھ کام کریں جبکہ مجھے معا وضے کی پیشکش بھی کی گئی۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں