کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
کرکٹ جیسے کھیل میں ٹیسٹ کرکٹ کی اہمیت سے تو ہر بندہ واقف ہے، کرکٹ کی شروعات ہی ٹیسٹ کرکٹ سے ہوئی تھی۔ انگلینڈ اور آسٹریلیا کے درمیان آج بھی ایشیز کے نام سے ٹیسٹ سیریز ہوتی ہے، جس میں دونوں ٹیمیں جان کی بازی لگا دیتی ہیں۔
انڈیا نے آسٹریلیا میں ریکارڈ قائم کر دیا، آسٹریلیا کی 31 سال تک گابا میں کوئی ٹیسٹ میچ نہیں ہاری، مگر انڈیا نے گابا میں ٹیسٹ میچ ہارا کر آسٹریلیا کا ریکارڈ توڑ دیا۔
اسی طرح پاکستان کے پاس بھی ٹیسٹ کرکٹ کا زبردست ریکارڈ موجود ہے۔پاکستان سے بھی کراچی سٹیڈیم میں کوئی ٹیم نہیں جیت سکی۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کو بھی کراچی میں 35 سال تک کوئی ٹیم شکست نہیں دے سکا تھا۔
پاکستان نے کراچی کے سٹیڈیم میں 34 سال تک دنیا کی بڑی بڑی ٹیموں کو شکست دی، 1955 سے لے کر 2000 تک پاکستان نے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کسی بھی بڑی ٹیم کو جیتنے نہیں دیا، جو کہ ایک ورلڈ ریکارڈ ہے۔