کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
آسٹریلیا کے مایہ ناز سابق بلے باز اور دنیائے کرکٹ کے سب سے کامیاب کپتان رکی پونٹنگ نےاعتراف کیا ہے کہ اپنے کیریئر میں انہوں نے جس سب سےخطرناک اور تیزترین سپیل کا سامنا کیا وہ شعیب اختر کا تھا۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلیا کے سابق کپتان اور بلے باز رکی پونٹنگ نے چند روز قبل ایک ٹوئٹ میں 2005ءکی ایشز سیریز کے ایک میچ میں سابق انگلش آل راؤنڈر اینڈریو فلنٹوف کی جانب سےخود کو کرائے گئے اوور کی ویڈیو پوسٹ کی تھی۔ رکی پونٹنگ کا کہنا تھا کہ ” یہ ایک بہترین اوور تھا جس کا میں نےسامنا کیا ہے، اس میں 90 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے بہترین ریورس سوئنگ تھی۔“
Best over I ever faced. Class reverse swing at 90odd mph! https://t.co/EUdN9P64Cr
— Ricky Ponting AO (@RickyPonting) April 10, 2020
ٹیسٹ کرکٹ میں دوسرے نمبر پر سب سے زیادہ رنز بنانے والے رکی پونٹنگ کی جانب سے فلنٹوف کو سپیل کو بہترین قرار دئیے جانے پر ان سے بے شمار سوال کئے گئے جس پر انہوں نے 1999ءمیں پرتھ آسٹریلیا میں ہونے والے ٹیسٹ میچ میں سے
شعیب اختر کی ایک ویڈیو کلپ پوسٹ کرتے ہوئے لکھا ”فلنٹوف کے اوور کو بہترین قرار دینے کے بعد سے مجھ سے بے شمار سوال کئے گئے۔ میرے کیرئیر میں شعیب اختر کے یہ سپیل تیز ترین تھا جس کا سامنا کیا۔ یقین کریں کہ وکٹ پر میرے ساتھ موجود دوسرے کھلاڑی جسٹن لینگر بھی میرا ساتھ نہیں دے رہے تھے۔
سابق پاکستانی سپیڈ سٹار شعیب اختر نے بھی پونٹنگ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کرتے ہوئے لکھا کہ ”صرف رکی پونٹنگ ہی یہ سپیل کھیل سکتے تھے وہ سب سے بہادر کھلاڑی تھے۔ یہ بات سچ ہے کہ جسٹن لینگر دوسرے اینڈ پر ہی رہنا چاہ رہے تھے اور میرا سامنا کرنے سے کترا رہے تھے۔
Got plenty of questions the other day after calling the Flintoff over the best I'd faced.
This from @shoaib100mph was the fastest spell I'd ever faced and trust me Justin wasn't backing up too far at the other end. pic.twitter.com/JhhuEwXrAc
— Ricky Ponting AO (@RickyPonting) April 15, 2020