کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے اے آر وائی ڈیجیٹل کے پروگرام’ گڈ مارننگ پاکستان‘ میں شرکت کی اور میزبان ندا یاسر کے مختلف سوالات کے جوابات دئیے۔ قومی ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک نے بتایا کہ
عمران طاہر پاکستان انڈر 19 اور اے ٹیم میں قومی ٹیم کی جانب سے کھیلے ہیں ، ہم 1997 میں جنوبی افریقہ کے دورے پر تھے۔ انہوں نے بتایا کہ ’عمران طاہر کے ہاتھ میں ایک نیل کٹرتھا،
وہ نیل کٹر مختلف گاڑیوں میں لگا رہے تھے اور ہم ان کو منع کررہے تھے کہ نہیں کرو ، جنوبی افریقہ ہے پکڑ لیں گے لیکن وہ مذاق کرنے میں لگے رہے۔‘ شعیب ملک نے کہا کہ ’
عمران طاہر مستی کے دوران پیچھے رہ گئے اور ہم لوگ آگے نکل گئے، اسی دوران پیچھے سے آواز آئی ، اللہ کی قسم ہے مجھے معاف کردو، ہم نے مڑ کر دیکھا تو بیساکھی والا شخص ان کو مار رہا تھا۔‘
انہوں نے بتایا کہ ‘ہم واپس گئے ان کو چھڑوایا، گاڑی والا یہ سمجھ رہا تھا کہ شاید کوئی چیز چوری کررہے ہیں، ہم نے پھر اس شخص کو سمجھایا تو عمران طاہر کی جان چھوٹی۔‘