کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے چھٹے ایڈیشن کیلئے کھلاڑیوں کے انتخاب کا عمل مکمل ہو گیا ہے اور حیران کن طور پر کئی بڑے نام کسی بھی ٹیم کا حصہ بننے میں نا کام رہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق فاسٹ باﺅلر جنید خان، اوپننگ بلے باز احمد شہزاد اور عبداللہ شفیق، مڈل آرڈر بلے باز حارث سہیل، فواد عالم، عمر خان، عمر امین، حماد اعظم، فاسٹ باﺅلر راحت علی اور
کرکٹر سعود شکیل کو کسی بھی فرنچائز نے منتخب نہیں کیا۔ غیر ملکی کھلاڑیوں میں معین علی، ڈیوڈ ملان، مورنی مورکل، ریسی وینڈرڈوسن، تھیسارا پریرا اور مستفیض الرحمان منتخب نہ ہو سکے۔
واضح رہے کہ تمام چھ فرنچائزز نے لیگ کے چھٹے ایڈیشن کیلئے اپنے اپنے سکواڈز کو حتمی شکل دیدی ہے جبکہ ٹورنامنٹ کا آغاز 20 فروری سے ہو رہا ہے جس کا پہلا میچ دفاعی چیمپین کراچی کنگز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے درمیان کھیلا جائے گا۔