کرکٹ سے جڑی ہرخبر اور زبردست ویڈیوز کے لیے ہمارا پیج لایک کریں
شعیب اخترخود ایک مایہ نازاوردنیا کے تیز ترین باؤلر رہے چکے ہیں، دنیا کے بڑے بڑے کھلاڑی ان کےنام سےڈرتے تھے، مگر ان کے فیورٹ اور ان کی نظر میں کون سا باؤلراچھا ہےانہوں نےاس رازسے پردہ اٹھا دیا ہے۔
شعیب اختر کا کہنا تھا کہ محمد آصف جیسا باؤلر نہیں دیکھا، وہ ٹیسٹ کرکٹ کا بادشاہ تھا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے مایہ ناز فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے محمد آصف کو
ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ کا سب سے بہترین فاسٹ باؤلر قرار دیا ہے، ان کا کہنا تھا کہ، جب محمد آصف با ؤلنگ کروانے آتے تو بیٹسمین رونے لگ جاتے تھے، بڑے بڑے سینئیر کھلاڑی
محمد آصف کا سامنا کر تے ہوئےڈرتے تھے، مگر یہ ان کی بدقسمتی کہ وہ زیادہ کرکٹ نہ کھیل سکے۔ ان جیسی سوئنگ بال اس وقت کوئی نہیں کروا سکتا۔
وسیم اکرم کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہاتھ ایک ہیرا لگا تھا، مگر ہم نے اسے ضائع کردیا۔ شعیب اختر کا کہنا تھا کہ محمد آصف ایک جادو گر تھا۔ ایسا باؤلر کرکٹ کی تاریخ میں آیا ہے، نہ ہی آئے گا،
وی وی ایس لکشمن کے بارے بات کرتے ہوئے شعیب اختر کا کہنا تھا کہ وہ ایک سپر سٹار ٹیسٹ پلیئر تھا، مگر پاکستان کے خلاف کھیلتے ہوئے ، ان کا یہی کہنا ہوتا تھا کہ میں کیا کروں اس باؤلر کا، کیسے کھیلوں، محمد آصف کا سامنا کرتے ہوئے وی وی ایس لکشمن گھبراتے تھے، محمد آصف نے کئی مرتبہ ان کو ٹیسٹ کرکٹ میں آوٹ کیا۔