نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان برینڈن میکلم بھی قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر حارث رؤف کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔ بگ بیش لیگ کے ٹی وی شو میں برینڈن میکلم نے لاہور قلندرز کے بولر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ حارث روف کی انٹرنیشنل کرکٹ میں آمد کی سٹوری بڑی حیران کن ہے۔

برینڈن میکلم نے ٹی وی شو میں حارث رؤف کا انٹرویو کیا، سابق کیوی کپتان کا کہنا تھا کہ تین برس پہلے تک حارث رؤف ٹینس بال کرکٹ کھیل رہا تھا، لاہور قلندرز کے پلیئرز ڈیویلپمنٹ پروگرام سے

حارث روف سامنے آیا۔ جوکہ حیران کن ہے، دوسری جانب ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ ابھی 2 سال پہلے اسے دیکھا تھا- انہیں اسٹین کی جگہ لیا گیا تھا اور پورے اسٹارز فین بیس نے کہا تھا کہ

یہ انہوں نے کیا کردیا یہ سیں کی جگہ کس کو لے لیا؟- اور اب اگر انہیں فینز سے پوچھیں کہ کونسا پہلا گیند باز آپ اپنی ٹیم کے لئے منتخب کریں گے تو وہ بلا شبہ حارث رؤف کو اپنی پہلی پسند کےطور پر منتخب کریں گے۔ حارث رؤف کا کہنا تھا کہ

لاہور قلندرز کے پلیٹ فارم سے 5 لاکھ نوجوانوں نے ٹرائلز دیے، میں نے لاہور قلندرز کے ٹرائلز کے دوران پہلی مرتبہ ہارڈ بال پکڑی، ٹرائلز سے پہلے میں ٹینس بال کھیلتا تھا جو پاکستان میں بہت عام ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں