تفصیلات کے مطابق بگ بیش لیگ میں شاداب خان کے حیران کن کیچ نے شائقین کے دل جیت لیے، ہوبارٹ ہوریکنز کی نمائندگی کرتے ہوئے پاکستانی سپنر شاداب خان نے حیران کن طور پر فضا میں معلق ہو کر غیر یقینی کیچ پکڑا جس پر شائقین انتہائی محضوض ہوگئے ۔


شاداب خان کی گیند پر پرتھ اسکارچرز کے ایرون ہارڈی نے ایک شاٹ کھیلا، گیند انتہائی دائیں جانب سے نان اسٹرائیکر کے قریب سے گزر جانی تھی مگر اسپنر نے فضا میں معلق ہوتے ہوئے اس پر قابو پالیا، شاداب نے اوور شروع کیا تو اسکارچرز کو 12گیندوں پر 18رنز کی ضرورت تھی، انھوں نے خود ہی کیچ تھام کر وکٹ لینے کے ساتھ صرف 4سنگلز بننے دیے، ہوریکنز 8رنز سے فاتح رہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں