تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہےکہ انگلینڈ کے خلاف سیریز میں تین سے چار ڈیبیو ہوئے جب کہ ٹیسٹ میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت ہے۔ میچ کے بعد پریس کانفرنس میں بابراعظم نے کہا کہ پہلی اننگز میں جلد وکٹیں گرنے سے میچ ہاتھ سے نکل گیا،


ہمارے بولرز نے اچھی بولنگ کی اور اچھا فائٹ بیک کیا، انہوں نے کہا کہ اس سیریزمیں3،4 ڈیبیو ہوئے جب کہ ٹیسٹ میچز میں تجربہ کار کھلاڑیوں کی ضرورت ہوتی ہے کیونکہ نئے کھلاڑیوں کو وقت دینا پڑتا ہے،

کوشش کریں گے نئے لڑکوں کو پورا وقت دیں۔ بابراعظم کا کہنا تھا کہ پہلے 2 میچز ہمارے ہاتھ میں تھے، جیت جاتے تو صورتحال کچھ اور ہوتی، انگلینڈ کے خلاف سیریزمیں کافی مشکلات ہوئیں، اب پلاننگ کریں گے کہ

اپنے بہترین فاسٹ بولنگ یونٹ کو آزمائیں، ابراراحمد نے انگلینڈ کے لیے مشکلات پیدا کیں، ٹیسٹ میچز میں ایسے بولرچاہیے ہوتے ہیں جو وکٹیں لیں، انگلش بیٹرز ابراراحمد کو کھل کرکھیل نہیں سکے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں