تفصیلات کے مطابق پاکستان اور انگلینڈ کے مابین ٹیسٹ سیریز کا تیسرا اور آخری میچ کراچی کے میدان میں جاری ہے جہاں بلے بازی کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ بابر اعظم ایک سال میں سب سے زیادہ انٹرنیشنل ففٹیز پلس رنز بنانے والے پاکستانی بن چکے ہیں،
بابر اعظم کی کراچی ٹیسٹ میں ففٹی سال کی 23ویں انٹرنیشنل ففٹی تھی ۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ پاکستان کے سابق کپتان مصباح الحق کے پاس تھا جنہوں نے 2013 میں 22 انٹرنیشنل ففٹیز کی تھیں،
بابر کی 23 ففٹیز پلس میں 7 سنچریاں اور 16 نصف سنچریاں شامل ہیں۔ بابر اعظم نے اس سال ٹیسٹ میں 9 ، ون ڈے کرکٹ میں 8 اور ٹی 20 میں 10 بار ففٹی پلس رنز بنائے ۔
سری لنکا کے کمار سنگا کارا نے 2014 میں 25 جبکہ آسٹریلیا کے رکی پونٹنگ نے 2005 میں 24 بار ففٹی پلس رنز سکور کئے ۔ بھارت کے سابق کپتان سارو گنگولی اور انگلینڈ کے جو روٹ نے ایک سال میں 23،23 بار ففٹی پلس سکور کر رکھے ہیں۔