تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے آٹھویں ایڈیشن کے لیے ڈرافٹ ہوا، جہاں دنیا کے صف اول کھلاڑیوں کو فرنچائز نے پک کیا۔ پلاٹیننم کیٹیگری کے پہلے رؤانڈ میں لاہور قلندرز نے فخر زمان کو پک کیا جبکہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سری لنکا کے ونندو ہسارانگا کو اپنی ٹیم میں شامل کروایا۔
لاہور قلندرز کا اسکواڈ : جس میں فخر زمان، سکندر رضا، اور لیام ڈاؤسن کو پک کیا گیا
کراچی کنگز کا اسکواڈ، جس میں میتھیو ویڈ، عمران طاہر ،اور تبریز شمسی کو پک کیا گیا
ملتان سلطانز کا اسکواڈ، جس میں ڈیوڈ ملر، عادل رشید ،اور انور علی کو پک کیا گیا
اسلام آباد یونائیٹڈ کا اسکواڈ، جس میں، معین علی، ایلکس ہیلز اور رحمان اللہ گرباز کو پک کیا گیا
کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز کا اسکواڈ، جس میں وانندو ہسارانگا، نسیم شاہ اور مارٹن گپٹل کو پک کیا گیا،
پشاور زلمی کا اسکواڈ جس میں، بھنوکا راجاپاکسا، مجیب الرحمن، اور جیمی نیشم کو پک کیا گیا،