تفصیلات کے مطابق سابق کپتان محمد حفیظ کا خیال ہے کہ اگر وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف جاری تاریخی سیریز میں اچھی پرفارمنس دکھانے میں مسلسل ناکام جارہے ہیں تو موجودہ ٹیم اسکواڈ میں ان کا متبادل کھلاڑی موجود ہے۔ حفیظ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ
سرفراز احمد پلیئنگ 11 میں موقع کے مستحق ہیں کیونکہ وہ گزشتہ 3 سال سے قومی اسکواڈ کے ساتھ موجود ہیں اور انہیں کھیلنے کا موقع نہیں ملا۔
نائب کپتان محمد رضوان انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے گئے پہلے دو ٹیسٹ میچوں میں اپنی ناقص کارکردگی کی وجہ سے سرخیوں میں رہے، انہوں نے چار اننگز میں 28.75 کی اوسط سے صرف 115 رنز بنائے۔
شیئر کریں