تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم اور انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے درمیان ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹیسٹ سیریز کا دوسرا میچ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا گیا، پاکستان کرکٹ ٹیم کو ملتان میں ہونے والے انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے خلاف میچ میں بھی شکست کا سامنا کرنا پڑا، اور سیریز سے بھی ہاتھ دھو بیٹھے


شرمناک شکست کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی سے مطمئن ہیں لیکن انہیں افسوس ہے کہ رزلٹ ان کے حق میں نہیں آیا،

ثقلین مشتاق نے سعود شکیل اور آل راؤنڈر محمد نواز کی تعریف کی ساتھ ساتھ انھوں نے انجری کا شکار امام الحق کی بیٹنگ کو بھی سراہا، سعود شکیل کی وکٹ کے حوالے سے

ثقلین مشتاق کا کہنا تھا کہ اس پر دنیا بات کر رہی ہے لیکن ہم نے ایک وکٹ کو لے کر نہیں بیٹھ جانا ہم نے آگے بڑھنا ہے،

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں