تفصیلات کے مطابق میچ کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے بابراعظم کا کہناتھا کہ ہماری ٹیسٹ ٹیم مختلف ہے ، مکمل طور پر ساری ٹیم کو ٹیسٹ کیلئے تبدیل نہیں کیا جا سکتا ہے، پروفیشنل ہونے کے ناطے ہمیں ایمپائرز کے فیصلے اور قوانین تسلیم کرنا پڑتے ہیں ،


بابر اعظم نے کہا کہ ہمارے مین فاسٹ باؤلرز شاہین، حارث، اور نسیم انجری کا شکار ہو گئے، جسکی وجہ سے ہمیں دونوں ٹیسٹ میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا،

ہم اپنی غلطیوں سے زیادہ آوٹ ہوئے ہیں ، ہماری ذمہ داری ہوتی ہے کہ ہمیں کیسے کھیلنا ہے ، ابرار احمد نے اچھا پرفارم کیا اور میچ مکمل طور پر تبدیل کر دیا ۔

بابراعظم کا کہنا تھا کہ میں کچھ نہ کروں تو کہا جاتاہے کہ مشکل میں کچھ نہیں کیا ، بیٹنگ اور بولنگ کی سپورٹ کیلئے آل راونڈرز کھلائے ، ہمیں اچھا فنش کرنا چاہیے تھا ۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں