تفصیلات کے مطابق پی سی بی اور بی سی سی آئی نے ایشیا کپ 2023 کے میزبانی کے حقوق پر بات چیت کا فیصلہ کرلیا ہے کیونکہ دونوں بورڈز نے باہمی طور پر اس معاملے کو عوامی سطح پر مزید نہ بڑھانے پر اتفاق کیا ہے۔ پاکستان اور بھارت کے اختلافات نے ایشیائی کرکٹ کے معاملات کو ایک بار پھر پریشان کر دیا ہے۔


ہندوستان کے جے شاہ نے اعلان کیا کہ ہندوستانی کرکٹ ٹیم پاکستان کا دورہ نہیں کرے گی۔ جواب میں رمیز راجہ نے کہا تھا کہ اگر بھارت پاکستان نہیں آتا تو ہم بھی بھارت نہیں جائیں گے،

تاہم اب پی سی بی اور بی سی سی آئی دونوں نے باہم اتفاق کیا ہے کہ عوامی طور پر مزید کوئی بیان نہیں دیا جائے گا۔ کیونکہ میڈیا کی شمولیت سے تعطل مزید بڑھے گا۔

پی سی بی نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ پاکستان میں ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے بارے میں کوئی شک نہیں ہے کیونکہ پی سی بی کے پاس 50 اوور کے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حقوق ہیں۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں