تفصیلات کے مطابق پہلے ٹیسٹ میچ میں دلیرانہ فیصلہ کرکے، ایک ڈرا ہونے والے میچ کو اپنے حق میں کرنے کے بعد انگلش ٹیم مشن ملتان کے لیے ملتان پہنچ گئی، سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 9 دسمبر کو ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا، پاکستانی ٹیم ملتان میں اچھے کمبینیشن کے ساتھ اترے گی
ملتان ٹیسٹ میچ کے لیے پاکستانی ٹیم میں تین سے چار تبدیلیاں کرنے کا امکان ہے، اظہر علی انگلی پر گیند لگنے کی وجہ سے ملتان ٹیسٹ نہیں کھیلیں گے
دوسری جانب حارث رؤف بھی انجری کا شکار ہو گئے ہیں اور پوری ٹیسٹ سیریز سے باہر ہو گئے ہیں، زرائع کے مطابق انکی جگہ وسیم جونیئر کو موقع دیا جائے گا
ذرائع کے مطابق پاکستانی ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہونے کا امکان ہے
امام الحق، عبداللہ شفیق ،کپتان بابر اعظم ،سعود شکیل، سلمان علی آغا، محمد رضوان، فہیم اشرف، ابرار احمد، محمد نواز، نسیم شاہ، اور محمد وسیم جونیئر شامل ہیں، مزید پچ اور موسم دیکھ کر ہتمی فیصلہ کیاجائے گا