تفصیلات کے مطابق انگلینڈ کے سابق کپتان اور کمنٹیٹر ناصر حسین نے قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز سنچری کے وقت سٹیڈیم میں موجود تماشائیوں کے جوش و خروش کی ویڈیو شیئر کی ہے اور ساتھ میں تبصرہ بھی کیا ہے کہ یہ سب لوگ صرف اور صرف
بابر اعظم کی سنچری دیکھنے کیلئے آئے ہیں۔ راولپنڈی ٹیسٹ کے تیسرے روز قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹیسٹ کیرئیر کی آٹھویں سنچری 126 گیندوں پر ایک چھکے اور 13 چوکوں کی مدد سے مکمل کی ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر ناصر حسین بابر اعظم کی بیٹنگ کے معترف ہیں اور چند روز قبل انہوں نے بابر اعظم کا انٹرویو بھی کیا تھا۔
What a moment! 👏👏👏
Babar Azam has cruised to his 8th Test 💯 and the crowd are in raptures! 😍🔥 pic.twitter.com/ASmyNJHVtm
— Sky Sports Cricket (@SkyCricket) December 3, 2022