تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم کے فاسٹ باؤلر نسیم شاہ اپنے نرم رویئے کے باعث مداحوں میں اچھی شہرت رکھتے ہیں اور ہنسی مزاح بھی کرتے رہتے ہیں ، مداحوں سے ملاقات کے دوران نسیم شاہ کو بچے نے “چاچا” کہا تو کھلاڑی کا رد عمل انتہائی دلچسپ رہا جس کے باعث


ویڈیو سوشل میڈیا پر صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی ہے۔ ویڈیو میں فاسٹ بولرز کو مداحوں سے ملاقات کرتے، انہیں آٹوگراف دیتے دیکھا جاسکتا ہے۔ایک ننھے فین نے نسیم شاہ سے چاچا کہتے ہوئے آٹوگراف کا سوال کیا جس پر نسیم شاہ نے بچے کو ہنستے ہوئے ٹوکا اور کہا کہ میں چاچا نہیں ہوں ، حسنین چاچا ہے۔

شیئر کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں